ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت میں عوامی میٹنگ ؛ مسائل پیش کرنے کے بائوجود حل نہ کرنے پرممبران ناراض؛  افسران پرلاپروائی کا الزام

بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت میں عوامی میٹنگ ؛ مسائل پیش کرنے کے بائوجود حل نہ کرنے پرممبران ناراض؛  افسران پرلاپروائی کا الزام

Thu, 16 Feb 2017 19:29:01    S.O. News Service

بھٹکل:16/فروری    (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت کی جانب سے ہر بار گرام سبھا کا انعقاد کیا جاتاہے ، میٹنگ میں افسران بڑی سنجیدگی کے ساتھ مسائل کی سماعت کرتے ہیں پھر اپنے اپنے گھرنکل جاتے ہیں، لیکن کبھی بھی پیش کئے گئے مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دیتے ، اس بات کا الزام ہیبلے پنچایت میں منعقدہ عوامی میٹنگ میں لگایا گیا۔ میٹنگ میں شریک عوام نے کہا کہ ہر سال یہی مسئلہ درپیش رہتاہے ، عوام سے مسائل پوچھے جاتے ہیں، جب مسائل پیش کئے جاتے ہیں تو سالوں گذرنے کے بائوجود حل نہیں کئے جاتے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ مسائل کو سننے کے بعد افسران  اُسے حل کرنے کے لئے بھی کوشش کریں۔

جمعرات صبح منعقدہ ہیبلے کی میٹنگ کے دوران مسائل کو  پیش کرتے ہوئے پنچایت ممبر لکشمن نائک نے کہاکہ اسکول کے بچوں میں ٹھیک طرح سے طلبا وظائف کی تقسیم نہیں ہوپارہی ہے، جس کی تفتیش ہونی چاہئے۔ اسی طرح پنچایت ممبر سید علی نے کہا کہ  حنیف آباد علاقہ میں اندرونی نالیوں کے اندر جوبجلی کے کھمبے کھڑے کئے گئے ہیں اُن کے گرنے کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں ہسکام افسران کو اطلاع دینے کے بائوجود بھی کوئی کام نہیں ہواہے، ٹینک، پائپ لائن سب کچھ تعمیر کیا گیا ہے لیکن ابھی تک عوام کو پینے کا پانی سپلائی نہیں کیا جارہا ہے۔ پنچایت ممبر رام نائک اور وینکٹیش نے اعتراض جتایا کہ محکمہ مویشی پالن کے مستحقین کو منتخب کرنے میں تفریق و تعصب سے کام لیا گیا ہے۔ اگر رکن اسمبلی کے ذریعے ہی مستفیدین کو منتخب کرناہے تو پھر یہاں درخواست دینے کی ضرورت کیا ہے۔ تمام مسائل اورسوالات کی وضاحت کرتے ہوئے پنچایت صدر این ڈی موگیر نے کہاکہ تمام مستفیدین گرام پنچایت کودرخواست دیتے ہیں، لیکن مستفیدین کو منتخب کرنے کے لئے الگ سے میٹنگ منعقد کی جاتی ہے ۔ ہیبلے علاقہ کے عوام کے لئے گاندھی نگر اور تیگنگنڈی میں الگ الگ کم کرایہ پر دکانوں کا انتظام کئے جانے کولے کر کئی مرتبہ پیش کش کی گئی لیکن کوئی سنتا ہی نہیں۔ دھوئیں کے بغیر دیہات تعمیر کرنے کی بات ہر جگہ سنی جارہی  ہے ، لیکن علاقہ میں پکوان گیس کاکنکشن ٹھیک طرح سے نافذ نہیں کیا گیا ہے اس پر مزید یہ کہ یہاں لکڑیوں کا بھی مسئلہ ہے ۔ جس کے نتیجے میں عوام کافی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ان باتوں کی شکایت کئی ممبران نے کی۔ تعلقہ پنچایت  ممبر مہابلیشور نائک ، زرعی افسر مورگوڈ وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: